Friday , August 17 2018
Home / دنیا / آسٹریا میں 7مساجد بند ، 60آئمہ برطرف

آسٹریا میں 7مساجد بند ، 60آئمہ برطرف

برلن ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا میں سات مساجد کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مذہبی اداروں کو بیرونی امداد کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے تحت نہ صرف مساجد کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور 60 آئمہ مساجد کو بھی برطرف کردیا گیا۔ دریں اثناء چانسلر شیباسشسن کرز نے بتایا کہ حکومت آسٹریا ترک قومیت کی ایک مسجد جو ویانا میں واقع ہے، بند کردے گی اور عرب ریلیجیئس کمیونٹی ایک گروپ کو بھی تحلیل کردیا گیا ہے جو دیگر مساجد کے انتظامات کی نگران کار ہے۔ ان مساجد کو 2015ء کے اس قانون کے تحت بند کروایا گیا ہے جس کے تحت مذہبی کمیونٹیز کیلئے بیرونی ممالک کی امداد پر امتناع عائد کیا گیا تھا۔ وزیرداخلہ ہربرٹ کیکل نے بتایا کہ تقریباً 40 آئمہ مساجد کے رہائشی پرمٹس پر نظرثانی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT