Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی اسکواڈ برائے بنگلہ دیش ٹور 30 سالہ پیس بولر کی حیران کن شمولیت

آسٹریلیائی اسکواڈ برائے بنگلہ دیش ٹور 30 سالہ پیس بولر کی حیران کن شمولیت

سڈنی ، 14 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج کچھ حد تک حیرت زدہ کردیا جب انھوں نے انٹرنیشنل تجربے سے عاری 30 سالہ اینڈریو فکیٹے کو آئندہ ماہ کے دورۂ بنگلہ دیش کیلئے طلب کرلیا جو کئی سبکدوشیوں کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ردوبدل کا حصہ ہے۔ پیس بولرز مچل جانسن اور جوش ہیزلووڈ کو آرام دیا گیا ہے۔ نئے ٹاپ آرڈر بیٹسمن 22 سالہ کیمرون بنکرافٹ کو بھی 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ ملی ہے، جس کے کپتان اسٹیو اسمتھ ہیں جبکہ آسٹریلیا بڑی تبدیلیوں سے سنبھل رہا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم 28 سپٹمبر کو روانہ ہونے والی ہے اور وہ فتح اللہ میں ٹور میچ 3 تا 5 اکٹوبر کھیلیں گے۔ دو ٹسٹ چٹگانگ (9 تا 13 اکٹوبر) اور دارالحکومت ڈھاکہ (17 تا 21 اکٹوبر) میں منعقد کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT