Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی اسکواڈ میں اسٹیو وا کا بیٹا شامل

آسٹریلیائی اسکواڈ میں اسٹیو وا کا بیٹا شامل

سڈنی۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جیسن سانگھا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ کے بیٹے ول سدرلینڈ نائب کپتان ہوں گے۔انڈر 19 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں آئندہ سال جنوری میں کھیلا جائے گا اور آسٹریلیا نے ایونٹ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں سابق کپتان سٹیو وا کے بیٹے آسٹن وا بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن سانگھا(کپتان)، ول سدر لینڈ(نائب کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، میکس برائنٹ، جیک ایڈورڈز، زیک ایوانز، جیرڈ فری مین، رائن ہیڈلی، بیزٹر ہولٹ، نیتھن میک سوینی، جوناتھن مرلو، لائڈ پاپ، جیسن ریلسٹن، پرم اپل اور آسٹن وا شامل ہیں۔
سابق آسٹریلیائی فاسٹ بولر ریان ہیرس کو ٹیم کا کوچ اور سابق بیٹسمینں کرس راجرز کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔آسٹریلیا انڈر19کو گروپ بی میں ہندوستان، زمبابوے اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ اپنا پہلا میچ 14 جنوری کو ہندوستان کے خلاف کھیلے گا۔

TOPPOPULARRECENT