Monday , November 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی باکسر کو مقابلے کے بغیر میڈل

آسٹریلیائی باکسر کو مقابلے کے بغیر میڈل

گولڈ کوسٹ ۔4 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)اکیسویں دولت مشترکہ کھیلوں کے آج افتتاحی تقریب سے قبل ہی آسٹریلیائی خاتون مکے باز ٹیلاہ رابرٹسن نے اپنے مقابلہ کے 9دن قبل ہی گولڈ کوسٹ کھیلوں میں اپنا پہلا اور ان کھیلوں کا پہلا میڈل یقینی بنالیا۔4 تا 15اپریل جاری رہنے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں رابرٹسن کے زمرے کا مکے بازی مقابلہ 9دن بعد 13اپریل کو ہونا تھا لیکن 19سالہ کوینس لینڈ کھلاڑی نے اپنی پہلی باؤٹ سے پہلے ہی کم سے کم برونز میڈل یقینی بنالیا ہے ۔رابرٹسن کو خواتین کے 51کلوگرام زمرے میں سیمی فائنل تک بغیر کھیلے ہی داخلہ مل گیا ہے جس سے انکا پوڈیم پر آنا طے ہوگیاہے ۔ اسی کے ساتھ گھریلو آسٹریلیائی مکے باز نے 21ویں گولڈ کوسٹ کھیلوں کا سب سے پہلا میڈل بھی اپنے نام کرلیاہے اور وہ بھی کھیلے بغیر یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔اس زمرے میں صرف سات مکے بازوں کو ہی اترنا تھا اور ہارنے والے دو سیمی فائنلسٹوں کو برونز میڈل ملے گا۔ایسے میں سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی رابرٹسن اگر ہار بھی جاتی ہیں تب بھیبرونز میڈل ملے گا ۔ نوجوان مکے باز نے فیس بک پر اس بارے میں لکھا،میں اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں رنگ میں اترنے کے لئے بے تاب ہوں ۔وہیں انکے کوچ مارک ایوانس نے لکھا،یہ بس قسمت سے ملا ڈراہے ۔ایوانس نے کہا کچھ وجوہات سے اس زمرے میں کھلاڑیوں کی تعداد کم تھی ۔جبکہ لڑکوں کے زمرے میں24تا 26مکے باز ہیں ۔ہمیں اب برونز میڈل ملنا طے ہے لیکن ہم اسکے رنگ کو بدلنے کے لئے کوشش کریں گے ۔

ناریل سے مشق کے بعد میڈل کی امید
گولڈ کوسٹ ۔4 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)کک آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی پولیس عہدیدار نے یہاں دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت اور بہتر مظاہرہ کی امید کے ساتھ حیران کن انکشاف بھی کیا ہے کہ شاٹ پٹ اور ڈسک کی عدم دستیابی کے بعد وہ مشق کے لئے ناریل استعمال کرتی تھی۔ریروٹونگا کی پولیس عہدیدار تیری پی ٹپوکی نے کہا مشق کیلئے ڈسک دستیاب نہیں تھے تو ناریل کا استعمال کیا تاہم بہتر تیاری نہ ہونے کے باوجود وہ نتائج کیلئے پرعزم ہے۔

TOPPOPULARRECENT