Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی بولروں کو باونسر استعمال کرنا چاہئے : پونٹنگ

آسٹریلیائی بولروں کو باونسر استعمال کرنا چاہئے : پونٹنگ

ایڈیلیڈ ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)فلپ ہیوز کی حادثاتی موت کے بعد فاسٹ بولروں کی جانب سے باونسرس کے استعمال میں پس و پیش کی کیفیت دیکھی جارہی ہے لیکن آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کل یہاں ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ کے ضمن میں کہا ہیکہ آسٹریلیائی بولروں کو باونسر استعمال کرنا چاہئے۔ پونٹنگ نے کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہے کہ آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل جانسن مقابلہ کا آغاز باونسر کے ساتھ ہی کریں۔ پونٹنگ نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بیٹسمین باونسر سے زخمی ہوں تاہم وہ خواہاں ہیکہ ٹسٹ کرکٹ کی جو خوبصورتی جو اس گیند کی وجہ سے ہے وہ باقی رہے۔

TOPPOPULARRECENT