آسٹریلیائی خاتون ٹیم کا دورۂ ہندوستان

 

میلبورن۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی خاتون کرکٹ ٹیم مارچ میں ہندوستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ونڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم ونڈے سیریز سے قبل انڈیا اے ویمنز ٹیم کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ونڈے سیریز کا پہلا میچ12مارچ، دوسرا15جبکہ تیسرا اور آخری میچ18مارچ کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ونڈے سیریز کے بعد آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان میں ہی سہ رخی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی جو کہ 22 مارچ سے3 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
آئی پی ایل میں فکسنگ اور بیٹنگ
دونوں شامل:ہائی کورٹ
ممبئی۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ممبئی ہائی کورٹ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو کرکٹ کیلئے بہترین قراردیا ہے۔ للت مودی مقدمہ میں ریمارکس دیتے ہوئے جج نے کہا کہ آئی پی ایل عوام میں بہت مقبول ہے اور اس میں بیٹنگ اور فکسنگ دونوں شامل ہیں لیکن یہ ٹورنمنٹ کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت موزوں ہے۔

TOPPOPULARRECENT