Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی فاسٹ بولنگ اورفقرے بازی کیلئے تیار :روٹ

آسٹریلیائی فاسٹ بولنگ اورفقرے بازی کیلئے تیار :روٹ

برسبین ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیائی فاسٹ بولنگ سے خوفزدہ ہونے کی باتیں بے معنی ہیں، ایشز سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف ڈٹ کر مقابلے اور میدان میں فقرے بازی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔دوران میچ ایک کھلاڑی نہیں بلکہ پوری ٹیم کو نشانے پر رکھنا ہو گا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز 23 نومبر کو برسبین ٹسٹ سے ہو گا اور انگلش ٹیم سیریز میں خطاب کا دفاع کرے گی تاہم 2013-14 میں آسٹریلیائی سرزمین پر کھیلی گئی سیریز میں انگلینڈ کو 5-0 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جہاں آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ روٹ الیون ان کے مضبوط بولنگ سے خوف زدہ ہے جس پر انگلش کپتان میدان میں آ گئے ، انہوں نے کہا بلاشبہ آسٹریلیائی بولنگ مضبوط ہے تاہم ہماری ٹیم بھی کسی سے کم نہیں، چار برس قبل آسٹریلیا میں ایشز سیریز کھیلنے والی اور موجودہ انگلش ٹیم میں بہت فرق ہے ، اس مرتبہ ہمارے جارحانہ انداز سے میزبان بھی حیران رہ جائیں گے کیونکہ کھلاڑی نا صرف شارٹ پچ بولنگ بلکہ میدان پر فقرے بازی کا جواب دینے کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT