Friday , November 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی فرہارٹ نئے انڈین فزیو

آسٹریلیائی فرہارٹ نئے انڈین فزیو

نئی دہلی ، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے پیٹرک فرہارٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے نئے فزیوتھراپسٹ کی حیثیت سے شامل ہونے والے ہیں، جو مددگار اسٹاف میں تین نئے اضافوں کا حصہ ہے، جو سری لنکا جانے والے اسکواڈ میں کم از کم ایک سال کیلئے شامل ہوگا۔ ای ایس پی این کرک انفو کی اطلاع ہے کہ فرہارٹ جنھیں لگ بھگ تین دہوں کا پیشہ ورانہ تجربہ ہے، انھیں نتن پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے، جو حال میں شخصی وجوہات کے سبب مستعفی ہوگئے۔ فرہارٹ کے ساتھ شنکر باسو اور ارون کناڈے بھی شامل ہوں گے، جو ترتیب وار طاقت اور کنڈیشننگ اکسپرٹ اور مسائر کے طور پر مددگار اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT