Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر دورہ بنگلہ دیش سے باہر

آسٹریلیائی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر دورہ بنگلہ دیش سے باہر

سڈنی۔ 12 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے۔ وارنر کا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وارنر کا دورہ بنگلہ دیش کے لئے دستیاب نہ ہونا افسوسناک ہے لیکن ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ نا گزیر تھا۔وارنر انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر سٹیون فن کی جانب سے پھینکی گئی گیند ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور ایکسرے کرانے کے بعد پتا چلا تھا کہ ان کی انگلی کی ہڈی میں کریک آگئی ہے۔ ڈاکٹر نے ڈیوڈ وارنر کو 6 ہفتے آرام کرنے کی ہدایت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT