Saturday , January 19 2019

آسٹریلیائی ٹیم کی چینائی آمد

چنئی، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ہندستان کے ساتھ محدود اوور کی سریز کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش سے براہ راست چنئی پہنچ گئی ہے ۔بنگلہ دیش سے دو میچ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم چنئی ہفتہ کوپہنچ گئی۔آسٹریلیا کو ہندستان میں پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے ہیں ۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لئے ٹکٹوں کی فروخت اتوار کو شروع ہو گئی۔چینائی پہنچنے کے بعدٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے اتوار کو ایم اے چدمبرم کی فیلڈ پر کچھ پریکٹس کی۔
ٹیم اس وقت اپنے ہیڈ کوچ ڈیرن لیھمن کے بغیر ہی ہندستان کے دورے پر آئی ہے اور اب لیھمن کی جگہ ان کے اسسٹنٹ کوچ ڈیوڈ سیکر ذمہ سنبھالیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT