Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیائی ٹیم کے برتاؤ پر میڈیا کی شدید تنقید

آسٹریلیائی ٹیم کے برتاؤ پر میڈیا کی شدید تنقید

سڈنی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیائی ٹیم نے ٹسٹ سیریز میں تاریخ ساز 2-1 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے غیرمعمولی مظاہرہ کیا ہے لیکن میدان پر کھلاڑیوں کے برتاؤ کو خود آسٹریلیا کے میڈیا نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم نے ٹسٹ کی نمبر ایک ٹیم جنوبی افریقہ کو اسی کے گھریلو میدانوں پر

سڈنی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیائی ٹیم نے ٹسٹ سیریز میں تاریخ ساز 2-1 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے غیرمعمولی مظاہرہ کیا ہے لیکن میدان پر کھلاڑیوں کے برتاؤ کو خود آسٹریلیا کے میڈیا نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلیائی ٹیم نے ٹسٹ کی نمبر ایک ٹیم جنوبی افریقہ کو اسی کے گھریلو میدانوں پر 3 مقابلوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دیتے ہوئے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے جو کہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کو 5-0 سے شکست دینے کے صرف ایک ماہ بعد حاصل کی جانے والی کامیابی ہے۔ ڈیرن لیہمن کی کوچنگ میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے جارحانہ کرکٹ کے ذریعہ جنوبی افریقہ پر غلبہ بنایا ہے

لیکن میدان پر کھلاڑیوں کے برتاؤ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نیوز لمیٹیڈ کیلئے کرکٹ کالم نگارکی خدمات سے انجام دینے والے رابرٹ کریڈاک نے کہا ہیکہ لیہمن نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کی بلندیوں پر پہنچایا ہے لیکن ان کیلئے اگلا چیلنج کھلاڑیوں کے برتاؤ کو قابو میں کرنا ہے۔ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے شائقین اپنی ٹیم کو سخت کرکٹ کھیلتا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن گذشتہ روز آسٹریلیا میں سوشل میڈیا کے ذریعہ کرکٹ شائقین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے کھلاڑی بہتر برتاؤ کریں۔ کھلاڑیوں کے متعلق ’’کتے‘‘ جیسے الفاظ بھی استعمال کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT