Tuesday , December 11 2018

آسٹریلیائی کرکٹر کا ہڑتال پر غور

سڈنی۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) معاوضوں کے تنازعات پرآسٹریلیائی کرکٹرس نے ہڑتال پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جون کے آخر تک بورڈ سے معاہدہ نہ ہونے پر کھلاڑیوں کی جانب سے انتہائی قدم اٹھانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ڈائریکٹر مارک ٹیلر نے کہا ہے کہ کھلاڑی جنوری سے ہی ہڑتال پر غور کررہے ہیں جبکہ آسٹریلین پلیئرز اسوسی ایشن نے بورڈ کو ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔اے سی اے کے سربراہ الیسٹر نکولس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا دھمکیاں دینے کی بجائے مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرے۔ تمام چیزوں کے باوجود پلیئرز اپنی پہلی پیشکش پر قائم ہیں کہ اس معاملے کو ثالث کے پاس لے جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT