Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی بس پر پتھراؤ،دوگرفتار

آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی بس پر پتھراؤ،دوگرفتار

 

گوہاٹی میں برہم شائقین کا حملہ
مہمان کھلاڑیوں میں خوف،حفاظتی انتظامات سخت
حیدرآباد میں جمعہ کو فیصلہ کن مقابلہ کھیلا جائے گا

گوہاٹی۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔گوہاٹی کی پولیس نے آسٹریلیائی ٹیم پر حملے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی شکست کے بعد شائقین نے آسٹریلیائی ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو شکست دی تو مقامی شائقین سے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ ہوئی اور جیت کے بعد جب آسٹریلیائی ٹیم گراؤنڈ سے واپس ہوٹل جارہی تھی کہ اس دوران چند افراد نے ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جیسن بہرن ڈروف کی عمدہ بولنگ کی بدولت ہندوستان کو دوسرے ٹوئنٹی20 میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1۔1 برابر کردی۔مقامی شائقین سے یہ بدترین شکست برداشت نہ ہوئی اور میچ کے بعد اسٹیڈیم سے ہوٹل واپسی پر آسٹریلیائی ٹیم کی بس پر پتھراؤ کردیا۔میزبان اوپنر ارون فنچ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ہوٹل واپسی پر ہماری بس پر ایک پتھر پھینکا گیا جس سے ہم بہت خوفزدہ محسوس کر رہے ہیں۔اس تصویر میں شیشے کو ٹوٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور فنچ کی ٹوئٹ کو ڈیوڈ وارنر نے ری ٹوئٹ اور گلین میکس ویل نے لائک کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ گوہاٹی کے برساپارا اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا بین الاقوامی میچ تھا اور پہلے ہی میچ میں اس واقعے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ کارروائی متوقع ہے جس پر گوہاٹی مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی سے محروہم ہو سکتا ہے۔آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کی بس پر ہوئے اس حملے نے حفاظتی انتظامات پر بھی سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ اس حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر ہندستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا ئی کرکٹ ٹیم کے لئے یہ اس طرح کا دوسرا واقع ہے ۔ اس سے قبل بنگلہ دیش دورے پر چٹگانگ میں بھی آسٹریلیا ئی ٹیم پر اسی طرح کا حملہ ہو ا تھا۔ آسٹریلیائی ٹیم اب ٹوئنٹی20 سیزیز کے آخری میچ کے لئے جمعہکو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلیگی ۔

TOPPOPULARRECENT