Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا الیون میں نوجوانوں کی شمولیت

آسٹریلیا الیون میں نوجوانوں کی شمولیت

سڈنی ۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہفتے دو روزہ ٹور میچ میں نوجوان کھلاڑیو ں پر مشتمل کرکٹ آسٹریلیا الیون ٹیم ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں اترے گی۔ وکٹوریہ کے آل راؤنڈر میتھیو شارٹ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے اور ان سمیت تمام منتخب کھلاڑی 22 سال سے کم عمر ہیں۔ 17سالہ فاسٹ بولر زیویئر بارلیٹ اور ریان گبسن بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
نیمر کا بارسلونا سے ریکارڈ معاہدہ
بارسلونا ۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمر جونیئر نے بارسلونا سے ریکارڈ تین سالہ نیا تجدیدی معاہدہ کرلیا۔ برازیلین کلب سانتوس چھوڑ کر2013ء میں بارسلونا میں شمولیت کرنے والے اسٹرائیکر کو تجدیدی معاہدے کے تحت پہلے سال میں 181 ملین پائونڈز، دوسرے سال میں 200 ملین جبکہ تیسرے سال میں 226 ملین پائونڈز ادا کئے جائیں گے۔ 2015ء میں بہترین فٹبالر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اسٹرائیکر نے 141 میچوں میں 85 گول اسکور کررکھے ہیں۔ بارسلونا کے ترجمان کے مطابق اسٹار فٹ بالر سے معاہدہ کلب کیلئے خوش آئند  ہے۔

TOPPOPULARRECENT