Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا اور انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے

آسٹریلیا اور انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے

سڈنی۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی آسٹریلیا میں زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 6.5 نوٹ کی گئی۔ آسٹریلیا کے علاوہ انڈونیشیا کے بعض علاقوں جن میں ڈارون کے شہریوں نے زلزلہ کا سب سے زیادہ خطرناک روپ دیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے کی تمام عمارتوں کو لرزتے ہوئے دیکھا اور اگر یہ سلسلہ مزید کچھ دیر جاری رہتا تو تمام عمارتیں زمین بوس ہوجاتیں۔ امریکی محکمہ زلزلیات کے مطابق سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT