Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا اور ہندوستان کو نمبرون بننے کا موقع

آسٹریلیا اور ہندوستان کو نمبرون بننے کا موقع

دبئی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 درجہ بندی میں پاکستان کا پہلا مقام کمزور پڑنے لگا ہے۔ٹوئنٹی20 درجہ بندی میں پہلا مقام اگرچہ پاکستان کے پاس ہے تاہم آسٹریلیا کیساتھ صرف .1 نشان کا فاصلہ باقی ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹوئنٹی 20 سیریز میں خراب نتائج پاکستان کو پہلے مقام سے محروم کرسکتے ہیں۔بنگلادیش کو کولمبو میں شکست دیکر سہ رخی ٹرافی جیتنے والی ہندوستانی ٹیم 2 نشانات کے فرق سے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ چوتھے سے ساتویں نمبر پر بالترتیب نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ موجود ہیں۔ سری لنکا کا آٹھواں، افغانستان کا نواں اور بنگلہ دیش کا دسواں نمبر ہے۔سرفہرست 20 بیٹسمینوں میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس پہلا مقام ہے اوردوسرا نمبر گلین میکسویل کا ہے۔سہ ملکی سیریز میں سب سے زیادہ 204 رنز بنانے والے کوشل پریرا 20 درجے ترقی سے20 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ 198 رنز بنانے کی بدولت دھون نے کیریئر میں پہلی مرتبہ17 واں مقام حاصل کیا ہے۔بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم کی بھی 14 درجے ترقی ہوئی جو اب 47 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔بولنگ میں ہندوستانی اسپنر یوزویندر چہل 12 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے جس کی وجہ سے ایش سودھی، سموئل بدری اور عماد وسیم کو فی کس ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اب بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ شاداب بدستور 12 ویں درجے پر موجود ہیں۔سری لنکا سیریز میں 8 وکٹیں لینے والے واشنگٹن سندر 151 درجے کی چھلانگ لگا کر 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے اور بنگلادیشی روبیل حسین کو بھی 40 درجے بہتری نے 42 ویں مقام پر پہنچادیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT