Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا اے نے جنوبی افریقہ اے کو ہرایا

آسٹریلیا اے نے جنوبی افریقہ اے کو ہرایا

چینائی ، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کپتان میتھیو ویڈ نے قائدانہ مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی جبکہ آسٹریلیا اے نے جنوبی افریقہ اے کے مقابل آج یہاں 108 رنز سے بہ آسانی جیت درج کراتے ہوئے ٹرائی سیریز ٹورنمنٹ میں اپنا صاف ستھرا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا اے والے 47.2 اوورز میں 272 آل آؤٹ ہوئے۔ تاہم جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ اے کی ٹیم صرف 37.1 اوورز میں 164 پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا والے ابھی تک کوئی میچ نہ ہارتے ہوئے خطابی مقابلے تک پہنچ گئے، جو جمعہ کو مقرر ہے۔
فلائیڈ مے ویدر کا انوکھا اعتراف
نیویارک، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدرنے اعتراف کیا ہے کہ ان کی سابقہ گرل فرینڈ جوزے ہیرس منشیات کی عادی تھیں۔ عالمی چمپئن نے کہا کہ وہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ثابت کریں گے کہ جوزے ہیرس نشے کی عادی تھی جس کی وجہ اسے چھوڑنا پڑا اور اس کی جانب سے تشدد کے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔ سابقہ گرل فرینڈجوزے ہیرس کے الزامات پرامریکی باکسر کوچھ ماہ قید بھگتنا پڑی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مے ویدر کو ’فائٹر آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے لیکن انھوں نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے فائٹ کے چیلنج کو بار بار نظرانداز کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT