Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا اے نے دورہ جنوبی افریقہ کا بائیکاٹ کردیا

آسٹریلیا اے نے دورہ جنوبی افریقہ کا بائیکاٹ کردیا

سڈنی ۔7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان تنخواہوں پر جاری تنازعہ حل نہ ہونے پر آسٹریلیائی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ جنوبی افریقہ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی نومبر میں مجوزہ ایشز سیریز بھی خطرات سے دوچار ہو گئی ہے۔آسٹریلین کرکٹرز اسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلین اے ٹیم کا دورہ نہیں ہو گا اور یہ پہلا ہے کہ آسٹریلین کھلاڑیوں نے کسی دورے سے انکار کیا ہے۔عثمان خواجہ کی زیر قیادت 19رکنی اے ٹیم کے اسکواڈ کو جوہانسبرگ کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن کئی ماہ سے جاری تنخواہ کا تنازعہ حل نہ ہونے پر ٹیم نے بالآخر دورہ نہ کرنے کا اعلان کیا۔اس تنازعہ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ میں مرد اور خواتین کرکٹرز کیلئے تنخواہ اور آمدنی کا نیا ضابطہ متعارف کروایا تھا جس کے تحت بورڈ کی آمدنی میں سے کھلاڑیوں کو ملنے والے حصے کو ختم کردیا گیا تھا اور اس کو بنیاد بنا کر آسٹریلین کرکٹرز اسوسی ایشن نے نئے معاہدے کو ماننے سے انکار کردیا۔معاہدے کی مدت 30 جون کو ختم ہوچکی ہے اور نیا معاہدہ طے نہیں پایا جس کے سبب آسٹریلیا کے تقریباً 230 انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹرز بے روزگار ہو گئے ہیں۔اب کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے دائرہ اختیارمیں نہیں رہے اور دنیا کے کسی بھی ملک میں کرکٹ کھیلنے کے مجاز ہیں اور اس کیلئے انہیں بورڈ کی اجازت بھی درکار نہیں۔

TOPPOPULARRECENT