Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا اے کے مقابلے انڈیا اے کو 119 رنز سے شکست

آسٹریلیا اے کے مقابلے انڈیا اے کو 119 رنز سے شکست

پتان عثمان خواجہ اور جوبرنس کی شاندار سنچریاں
چینائی ۔ 17 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا اے نے اپنے کپتان عثمان خواجہ اور ان کے اوپننگ پارٹنر جو برنس کی شاندار سنچریز کے ذریعہ بے بس انڈیا اے ٹیم کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں 119 رنز سے شکست دیدی ۔ خواجہ اور برنس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 100 اور 154 رن بنائے ۔ انھوں نے اوپننگ جوڑی کے طورپر کھیلتے ہوئے 35.5 اوورس میں 239 رن بناتے ہوئے میزبان بولرس کو بے بس کردیا ۔ ان دونوں نے اپنی ٹیم کو چار وکٹ کے نقصان سے 334 رن کے بھاری اسکور پر پہونچادیا ۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم پر کھیلے گئے اس میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا تھا ۔ ہندوستانی کھلاڑی اس میچ کے دوران تمام شعبوں میں ناکام و بے بس ثابت ہوئے ۔ عثمان خواجہ اور برنس نے ہندوستانی بولنگ کو بے اثر و ناکام ثابت کردکھایا تو دوسری طرف میزبان ٹیم کے بیٹسمین اپنی اننگز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور صرف 42.3 اوورس میں 215 رن کے معمولی اسکور پر آؤٹ ہوگئے ۔ اسپنر کرن شرما آسٹریلیا اے کے بیٹسمین کا بری طرح نشانہ بنے ۔ وہ پانچ اوورس میں 58 رن دیئے ۔ آف اسپنر پرویز رسول اور پیسر دھول کلکرنی بھی زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوسکے ۔ انھوں نے 10 اوورس میں بالترتیب 57 اور 70 رنز دیا ۔ کلکرنی کو ایک وکٹ حاصل ہوئی ۔ پرویز رسول کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT