Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

آسٹریلیا تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

ڈھاکہ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ جیت کے بعد آسٹریلین ویمن ٹیم میں زبردست خوشی کا اظہار کیا۔ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں انگلش ٹیم محتاط آغاز کے باوجود لڑکھڑا گئی۔ ہیتھر نائیٹ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ ہیتھر نائ

ڈھاکہ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ جیت کے بعد آسٹریلین ویمن ٹیم میں زبردست خوشی کا اظہار کیا۔ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں انگلش ٹیم محتاط آغاز کے باوجود لڑکھڑا گئی۔ ہیتھر نائیٹ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ ہیتھر نائیٹ نے 29 رنز بنائے ۔ 20 اوورس میں انگلش ٹیم 105 رنز ہی بنا سکی۔ سارا کوئٹے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیائی ٹیم کو نشانہ حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ میاگ نے نگ کے 44 ، ایلز بیری کے 31 رنز نے ٹیم کو اپنے ہدف تک پہونچادیا۔ آسٹریلیائی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

دھونی نے پاکستانی مداح کیلئے
ٹکٹ کا انتظام کیا
میرپور۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے پاکستانی کرکٹ کے مداح محمد بشیر کیلئے کامپلیمنٹری پاس کا انتظام کیا۔ یہ مداح اپنی ٹیم کی حمایت کیلئے شکاگو سے آیا ہوا ہے۔ محمد بشیر جوکہ شکاگو میں ریسٹورنٹ چلاتا ہے ، کی اہلیہ کا تعلق ہندوستانی شہر حیدرآباد سے ہے۔ دھونی کے اس اقدام کی سبھی نے ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT