Friday , October 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا خطرناک ٹیم : آرتھر

آسٹریلیا خطرناک ٹیم : آرتھر

دبئی ۔13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹسٹ کے لئے خطرناک ٹیم قرار دے دیا ہے اور کہا کہ مہمان ٹیم نے جس طرح میچ ڈرا کیا ،اس سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ سٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں 462رنز کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 362 رنز اسکور کئے اور میچ کو ڈرا کیا اور پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ آرتھر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا نے جس طرح واپسی کی وہ قابل تعریف ہے۔ مخالف ٹیم دوسرے ٹسٹ میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتی ہے لہذا انہیں پوری تیاری کیساتھ ابو ظہبی ٹسٹ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی ٹسٹ میں پہلی اننگز میں بیٹسمینوں نے اچھا اسکور کرکے بولروں کے لئے کام آسان کیا لیکن آخری کی دو وکٹیں نہ لینے پر افسوس ہے ،پاکستان ٹیم یہ میچ جیت سکتی تھی ، وہاب ریاض کے بجائے عباس اور یاسر سے پانچویں دن کی صبح بولنگ کروانی چاہیے تھی یہ بات سرفراز کو بتائی تھی۔ اگلے ٹسٹ میں امام الحق کا نہ کھیلنا نقصان ہے لیکن کسی اور نوجوان کو موقع ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT