Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا دوسرے ٹسٹ میں 4وکٹوں سے فاتح

آسٹریلیا دوسرے ٹسٹ میں 4وکٹوں سے فاتح

برسبین۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے یہاں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم جس نے اپنے کل کے اسکور 71/1 سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن یکے بعد دیگرے 16رنز کے اضافہ پر ہی 6وکٹوں کے زوال کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگز میں 64.3 اوورس میں 224رنز اسکور کرپائی

برسبین۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے یہاں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم جس نے اپنے کل کے اسکور 71/1 سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن یکے بعد دیگرے 16رنز کے اضافہ پر ہی 6وکٹوں کے زوال کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگز میں 64.3 اوورس میں 224رنز اسکور کرپائی ۔ آسٹریلیائی ٹیم کو کامیابی کیلئے 128رنز کا نشانہ ملا لیکن وہ اس آسان نشانہ کے تعاقب میں بھی 6وکٹوں کا نقصان برداشت کی۔ آسٹریلیائی ٹیم نے ایک دن قبل ہی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گبّا ٹسٹ اپنے نام کرلیا ہے اور اس کامیابی کے ذریعہ اُسے سیریز میں ناقابل تسخیر سبقت حاصل ہوچکی ہے ۔

ہندوستانی ٹیم کیلئے کھیل کے چوتھے دن کوئی بھی شعبہ قابل اطمینان نہیں رہاجیسا کہ مقابلہ کے آغاز پر ہی اسے اپنے مستقل اوپنر شکھر دھون کی خدمات دستیاب نہیں تھی کیونکہ وہ گذشتہ روز پریکٹس کے دوران اپنی انگلی زخمی کربیٹھے تھے ۔ ان کے مقام پر ویراٹ کوہلی کو بیٹنگ کیلئے روانہ کیا گیا ۔ کوہلی جنہوں نے پہلے ٹسٹ کی دونوں اننگز میں شاندار سنچریاں اسکور کی تھی لیکن آج صبح جب ٹیم کو ان سے ایک بہتر اور ضروری اننگز درکار تھی وہ صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے حالانکہ انہوں نے چیٹیشور پجارا کے ہمراہ اننگز کا آغاز کیا تھا اور اُمید کی جارہی تھی کہ یہ جوڑی ٹیم کو پہلے موجود خسارے کو ختم کرنے کے بعد ایک بہتر سبقت کی سمت لے جائے گی ۔ کوہلی کے اچانک آؤٹ ہوجانے کے بعد ہندوستانی ٹیم کی وکٹوں کے زوال کا آغاز ہوا ‘ کیونکہ ان کے بعد اجنکیا رہانے (10)‘ روہت شرما (0) اور مہیندر سنگھ دھونی (0) کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ہندوستانی ٹیم مشکلات میں گھرگئی۔ بعد ازاں شکھردھون اور اومیش یادو نے ٹیم کو سہارا دیا ۔ شکھر دھون ایک عرصہ بعد 145گیندوں میں 8چوکوں کی مدد سے 81رنز اسکور کئے جب کہ یادو نے 42گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30رنز اسکور کئے ۔چیٹیشور پجارا نے صبر آزما اننگز کھیلتے ہوئے 93گیندوں میں 7چوکوں کی مدد سے 43رنز اسکور کئے ۔

آسٹریلیا کے لئے دھون اور یادو کے درمیان آٹھویں وکٹ کیلئے بننے والے 60رنز مشکل وقت رہا لیکن ٹیم کو قابل تعاقب اور آسان نشانہ ملا۔ میزبان ٹیم کیلئے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے 74رنز کے عوض 2‘ میچل اسٹارک 27رنز کے عوض دو اور نیتھن لین نے 33رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ مسلسل ناکام ہونے والے میچل جانسن جنہوں نے ٹیم کیلئے پہلی اننگز میں شاندار 88رنز اسکور کئے ‘ اُس سے ان کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے دوسری اننگز میں 61رنز دے کر نہ صرف 4وکٹیں لیں بلکہ فام میں واپسی کا اشارہ بھی دے دیا ہے ۔ آسٹریلیائی ٹیم کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ 128رنز کے تعاقب میں بہتر شروعات حاصل نہیں کرپائی اور پانچویں اوورس کی پہلی ہی گیند پر ڈیوڈ وارنر (6) ‘ شین واٹسن (0)جلد پویلین لوٹ گئے ۔ اوپنر کرس راجرس (55) اور اسٹیواسمتھ (17) نے ٹیم کو کامیابی کی سمت آگے بڑھایا لیکن اسمتھ کے رن آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کو مقابلہ میں واپسی کا موقع ملا تھا ۔مہمان ٹیم کیلئے ایشانت شرما نے 3وکٹیں لیں۔

TOPPOPULARRECENT