Wednesday , December 12 2018

آسٹریلیا: ساحل کنارے14ویں سالانہ منفرد آرٹ نمائش کا آغاز

سڈنی ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیاکے شہر پرتھ میں ایک منفرد آرٹ نمائش کاآغاز کیاگیا ہے جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر منعقد کی گئی ہے۔اپنے طرز کی اس منفر د نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدّت اور جدیدیت نما یا ں ہے۔Sculpture by the Sea کے عنو ان کے تحت ہونے والی اس14ویں سالانہ نما ئش میں پلاسٹک،چکنی مٹی،ربر،اسٹین لیس اسٹیل،پیتل،بان اور دیگر مٹیریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے عظیم الشان مجسموں نے لو گو ں کی تو جہ حاصل کر لی ہے۔اس دلچسپ نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے تیار کردہ کم وبیش 70 آرٹسٹک ماڈلز نمائش میں رکھے گئے ہیں۔واضح رہے کہ یہ منفرد نمائش20مارچ تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ساحل پر ہزاروں افراد کی آمدمتوقع ہے

فرانسیسی حکام نے منشیات وصول کرنیوالے کا سراغ لگالیا
پیرس ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پیرس میں قومی ایئرلائن کی پروازسیفرانس میں منشیات برآمدکے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق فرانسیسی انسدادمنشیات سیل نے منشیات وصول کرنے والے کا سراغ لگالیاہے۔

TOPPOPULARRECENT