Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا: سالانہ گھڑ دوڑ ایونٹ شہسواروں کی بڑی تعداد شریک

آسٹریلیا: سالانہ گھڑ دوڑ ایونٹ شہسواروں کی بڑی تعداد شریک

سڈنی ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں سالانہ گھڑ دوڑ ایونٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں شہسواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آسٹریلیا کے سمپسن صحرا میں سالانہ برڈز ویل گھڑ دوڑ کا میلہ سجایا گیا۔ شرکاء 1590 کلو میٹر کا طویل سفر طے کر کے ریس کا حصہ بنے۔ دھول اڑاتے صحرا کے اس ٹریک پر شہسواروں نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ ریس کے فاتح جاکی کو دو لاکھ دس ہزار آسٹریلیائی ڈالرز کا انعام بھی دیا گیا۔ برڈز ویل میں گھوڑوں کی ریس کا انعقاد پہلی بار ستمبر 1882ء میں ہوا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT