Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / آسٹریلیا : سڈنی کے مضافات میں جنگل کی آگ

آسٹریلیا : سڈنی کے مضافات میں جنگل کی آگ

سڈنی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں آتش فرو محکمہ کے ارکان آج بڑے پیمانے پر جنگل کی آگ بجھانے کیلئے استعمال کئے گئے جو سڈنی کے مضافات میں بھڑک اٹھی تھی۔ کئی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ یہ ایک کرشمہ ہیکہ کسی مکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ کوئی شخص جھلس کر زخمی ہوا۔ نیو ساؤتھ ویلز ریاست کی پولیس جنوب مغربی سڈنی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ یہ آگ ہفتہ کی دوپہر لگی تھی جبکہ موسم بہار کا آغاز ہے اور تیز رفتار ہوائیں چل رہی ہیں۔ یہ آگ بھڑک اٹھنے کا موسم نہیں ہے اس لئے شبہ ہیکہ یہ آگ دانستہ طور پر لگائی گئی تھی۔ اس آگ نے 2430 ہیکٹرس (6005 ایکڑ) رقبہ کو تاحال اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ بعض مقامی افراد کا ان کے گھروں سے تخلیہ کروادیا گیا حالانکہ آگ بڑے پیمانے پر بھڑک رہی تھی اور کئی مضافاتی علاقوں کے قریب تھی لیکن کسی جائیداد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نیو ساؤتھ ویلز کی دیہی آتش فرو خدمات نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ یہ ایک کرشمہ ہیکہ کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی اور نہ کسی مکان کو کوئی نقصان پہنچا۔ غالباً یہ آتش فرو خدمات کی جانفشانی کا نتیجہ ہے۔ ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی۔ چنانچہ آگ کے شعلے پھیلنے سے قاصر رہے اور آج صورتحال کافی بہتر ہوگئی۔ درجہ حرارت 30 تا 40 درجہ سلسیس کے درمیان تھا جو ایک بے مثال واقعہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT