آسٹریلیا سیریز ،افریقی اسٹارز کھلاڑیوں کی واپسی متوقع

جوہانسبرگ ۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے خلاف حالیہ ٹسٹ سیریز جیتنے والی جنوبی افریقی ٹیم ہندوستان کے خلاف جہاں محدود اوورز کی سیریز میں ناکام ہوئی ہے وہاں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے نے بھی مشکلات بڑھادی ہیں۔ یکم مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریز کے لئے ٹیم کے انتخاب میں مشکلات درپیش ہیں۔ تاہم سلیکٹروں نے اشارہ دیا ہے کہ ابراہم ڈی ویلیئرز، کوائنٹن ڈی کک اور فاف ڈو پلیسی پہلے ٹسٹ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے اور میچ میں شامل ہونگے۔ تاہم باووما کی دوسرے اور ڈیل اسٹین کی تیسرے ٹسٹ سے قبل واپسی ممکن نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT