Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں بم کی جھوٹی دھمکی پر ہزاروں طلبہ کا تخلیہ، اسکولس بند

آسٹریلیا میں بم کی جھوٹی دھمکی پر ہزاروں طلبہ کا تخلیہ، اسکولس بند

ملبورن ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں طلبہ کا آج آسٹریلیا کے کئی اسکولس میں تخلیہ کروادیا گیا جبکہ ان تمام اسکولس میں بم پھٹنے کی جھوٹی دھمکی دی گئی تھی۔ نیو ساوتھ ویلس اور وکٹوریہ کے کئی اسکولس کا تخلیہ کردیا گیا اور اسکول بند کردیئے گئے۔ نیوساوتھ ویلس میں 7 اسکولس، وکٹوریہ میں اسی قسم کے ٹیلیفون کال کی بناء پر 4 اسکولس بند کردیئے گئے۔ آسٹریلیا میں ستمبر 2014ء سے دہشت گردی کے خطرہ میں اضافہ کردیا گیا ہے اور حکومت کئی قومی صیانتی قوانین جاری کرچکی ہے۔ پولیس ملک گیر سطح پر بڑے پیمانے پر دھاوے کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT