Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / آسٹریلیا میں جمعہ اور نیوزی لینڈ میں ہفتہ کو عیدالفطر

آسٹریلیا میں جمعہ اور نیوزی لینڈ میں ہفتہ کو عیدالفطر

آکلینڈ ۔ 14 جون (سید مجیب کی رپورٹ) آکلینڈ کے ایوان ڈیل اسلامک سنٹر آکلینڈ میں 14 جون (29 رمضان المبارک) کی شام رویت ہلال کمیٹی نیوزی لینڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ مولانا سید حامد محمود کے اعلان کے بموجب مطلع جزوی طور پر صاف اور جزوی طور پر ابرآلود ہونے کی بناء پر رویت ہلال عید نہیں ہوئی۔ پڑوسی ملک فیجی سے بھی جہاں قابل لحاظ مسلم آبادی ہے رویت نہ ہونے کی اطلاع پر 14 جون مطابق 30 رمضان المبارک کو تیسواں روزہ اور شنبہ 16 جون کو عیدالفطر قرار پائی۔ دریں اثناء ملبورن سے موصولہ اطلاع کے بموجب مفتی اعظم آسٹریلیا نے 28 رمضان المبارک کو ہی جمعہ 15 جون کو عیدالفطر ہونے کا اعلان کردیا۔ چنانچہ آسٹریلیا میں جمعہ 15 جون کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ مفتی اعظم آسٹریلیا کے اس پریس نوٹ پر عالم اسلام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور 28 رمضان المبارک کو ہی عیدالفطر کے اعلان کے جواز پر تنقید کی جارہی ہے۔ اسے رویت ہلال کی اہمیت کم کرنے اور اسلامی روایات سے انحراف کی سازش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT