Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / آسٹریلیا میں دولت اسلامیہ کا دہشت گرد حملہ ناکام

آسٹریلیا میں دولت اسلامیہ کا دہشت گرد حملہ ناکام

ملبورن ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی پولیس نے آج دولت اسلامیہ کے ’’قاتل شعبہ‘‘ سے مربوط دہشت گرد حملہ کو ناکام بنادیا۔ وزیراعظم ٹونی ایباٹ نے انتباہ دیا کہ دہشت گرد حملوں کا خطرہ ’’پہلے سے زیادہ بدتر ہوگیا ہے‘‘۔ دو ملزم 24 سالہ عمر الکتوبی متوطن عراق اور 25 سالہ محمد خیاد متوطن کویت کو نیو ساوتھ ویلس کے ایک مکان سے جو مغر

ملبورن ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی پولیس نے آج دولت اسلامیہ کے ’’قاتل شعبہ‘‘ سے مربوط دہشت گرد حملہ کو ناکام بنادیا۔ وزیراعظم ٹونی ایباٹ نے انتباہ دیا کہ دہشت گرد حملوں کا خطرہ ’’پہلے سے زیادہ بدتر ہوگیا ہے‘‘۔ دو ملزم 24 سالہ عمر الکتوبی متوطن عراق اور 25 سالہ محمد خیاد متوطن کویت کو نیو ساوتھ ویلس کے ایک مکان سے جو مغربی سڈنی کے مضافات بیرفیلڈ میں واقع تھا، پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کو ان کے حملہ کی سازش کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ ان پر دہشت گرد کارروائی کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کی اعظم ترین سزاء عمر قید ہوسکتی ہے۔ پولیس نے ایک نقشہ، شکاری چاقو، دیسی ساختہ پرچم جو دولت اسلامیہ کا ہے اور ایک شخص کے حملہ کرنے کے بارے میں ویڈیو ضبط کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیتھ برن نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ یہ افراد کسی کو ہلاک کرنے یا اسے نقصان پہنچانے کی سازش کررہے تھے جس میں ضبط شدہ ہتھیاروں میں سے کسی کو استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس کو یقین ہیکہ یہ حملہ کل کیا جانے والا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویڈیو میں دونوں گرفتار شدہ افراد میں سے ایک کو دھمکیاں دیتے دکھایا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ حملہ کل ہی کیا جانے والا تھا۔ اس سوال پر کہ کیا وہ سر قلم کرنے کی سازش کررہے تھے انہوںنے کہا کہ ہمیں بالکل درست طریقہ پر جرم کے ارتکاب کا طریقہ معلوم نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT