Tuesday , December 11 2018

آسٹریلیا میں دہشت گرد حملوں کا منصوبہ ‘ پانچ نو عمر گرفتار

ملبورن ۔18 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کی پولیس نے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں پانچ نو عمروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار کئے گئے یہ ٹین ایجرز ’ویٹرن ڈے‘ کے موقع پر آئندہ ہفتے ملبورن میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جانا تھا۔ پول

ملبورن ۔18 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کی پولیس نے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں پانچ نو عمروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار کئے گئے یہ ٹین ایجرز ’ویٹرن ڈے‘ کے موقع پر آئندہ ہفتے ملبورن میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جانا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ ملزم عراق و شام میں فعال جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے متاثر تھے۔ ہفتے کے دن دو سو پولیس ملازمین نے ملبورن کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے ان پانچ مشتبہ نو عمروں کو گرفتار کیا۔

TOPPOPULARRECENT