Wednesday , December 19 2018

آسٹریلیا میں دہشت گرد حملہ کا منصوبہ ناکام

ملبورن 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی پولیس نے آج کہا کہ اس نے دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنادیا ہے جس پر کل یوم مادر کے موقع پر عمل کیا جانے والا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ اس نے ملبورن میں کئی بم حملے کرنے کا منصوبہ رکھنے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے بموجب اس نے اس لڑکے کے بیڈروم سے تین پائپ بم ضبط کئے ہیں ۔ ی

ملبورن 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی پولیس نے آج کہا کہ اس نے دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنادیا ہے جس پر کل یوم مادر کے موقع پر عمل کیا جانے والا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ اس نے ملبورن میں کئی بم حملے کرنے کا منصوبہ رکھنے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے بموجب اس نے اس لڑکے کے بیڈروم سے تین پائپ بم ضبط کئے ہیں ۔ یہ ضبھی اس کے گھر پر کئے گئے دھاوے کے دوران عمل میں آئی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب ان بموں کو ایک قریبی پارک میں لیجا کر وکٹوریہ پولیس کے بم عملہ نے ناکام بنادیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ اس نوجوان پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری اور منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم آسٹریلیا ٹونی اباٹ نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ یہ ایک سنگین خطرہ ہے ۔ اس سلسلہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سڈنی اور ملبورن میں دھاوے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ ان حملوں کی تیاری اور منصوبہ بندی ایک اڈوانس مرحلہ میں تھی ۔

TOPPOPULARRECENT