Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں سمندری طوفان ڈیبی کی وارننگ جاری

آسٹریلیا میں سمندری طوفان ڈیبی کی وارننگ جاری

2011 میں سمندری طوفان کے بعد عوام بدترین طوفان کا سامنا کرنے تیار
سڈنی، 27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں طاقتور طوفان ’ڈیبی‘کے خدشات کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے گھروں کو خالی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔آسٹریلیا بیورو آف میٹورورولاجی نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ’ڈیبی‘ زمرے چار کے طوفان کے بننے کی پیشن گوئی گئی ہے جس میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ (185 میل فی گھنٹے ) تک کی رفتار سے ہوا چلتی ہے ۔ اس کے منگل سے پہلے ہی ریاست کوئنس لینڈ پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ ریاست کوئنس لینڈ کی سربراہ ایناسٹیسیا پلاس زک زک نے خبردار کیا کہ یہ طوفان 2011میں آنے والے گردابی طوفان یسي سے بھی زیادہ طاقتور ہوگا۔ اس طوفان کی وجہ سے گھروں، فصلوں اور جزائر کو کافی نقصان پہنچا تھا۔بندرگاہ کی ترجمان فیونا کننگھم نے کہا کہ میک اور ہے پوائنٹ میں ایابٹ پوائنٹ کول ٹرمینل اور بندرگاہ کو اگلے حکم تک کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔ ٹانسولے کے قریب بہت سے نچلے علاقوں سے لوگوں کو جبرا نکالا گیا ہے جبکہ عہدیداروں نے سفارش کی ہے کہ جنوب کے علاقے سے ہزاروں افراد کا تخلیہ کروایا جائے۔ اس طوفان سے نمٹنے کے لئے فوج کو تیار رکھا گیا ہے۔ تیل اور ایندھن کمپنیوں سے اضافی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے اور اضافی خوردنی اشیا ء کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے ۔ ٹاؤنس ولے سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہزاروں افراد بشمول سیاحوں کا جنوب مشرقی آسٹریلیا سے تخلیہ کروا دیا گیا ہے کیونکہ تباہ کن ہواؤں کے ساتھ ایک طاقتور سمندری طوفان اس علاقہ کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اور سمندر میں بلندقامت لہریں اٹھنے کا اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT