Friday , September 21 2018
Home / دنیا / آسٹریلیا میں طوفان،ہزاروں گھر بجلی سے محروم

آسٹریلیا میں طوفان،ہزاروں گھر بجلی سے محروم

سڈنی،18مارچ(سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کے شمالی شہر ڈارون میں سمندری طوفان سے تقریباً 25ہزار گھر وں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہے ۔طوفان نے گھروں کو نقصان پہنچایا ہے اور درخت گرے ہوئے ہیں۔موسم میں تبدیلی کی وجہ سے پراوزیں منسوخ،اسکول بند اور جہاز رانی میں تاخیر ہورہی ہے ۔تادم تحریر ابھی تک کسی کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ہے ۔مذکورہ علاقہ کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ طوفان کے گزر جانے کے بعد پانی کو ابال کر استعمال میں لائیں۔واضح رہے کہ مرکس نامی یہ طوفان 130کلو میٹر کی رفتار سے ہفتہ کوساحلو ں سے ٹکرایا۔شمالی علاقہ کی حکومت نے اسکولوں کو پیر تک بند رکھنے کاحکم دیا ہے ،اور غیر ضروری کاربار بند رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT