Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں قومی انتخابات 2 جولائی کو : وزیراعظم

آسٹریلیا میں قومی انتخابات 2 جولائی کو : وزیراعظم

سڈنی ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم آسٹریلیا مانکم ٹرنبل نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ ملک کا بجٹ پیش کرنے کے بعد قومی انتخابات منعقد کئے جائیں گے جس کیلئے امکانی طور پر 2 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ آسٹریلیا میں وزرائے اعظم کی تبدیلی 2010ء سے بہت تیزی سے ہوئی ہے، جہاں ٹرنبل نے اپنے لبرل پارٹی کے ساتھ ٹونی ایبٹ سے گذشتہ سال ستمبر میں اقتدار حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 3 مئی کو سالانہ بجٹ پیش کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بعدازاں گورنر جنرل کے ذریعہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو تحلیل کروایا جائے گا۔ کینبرا میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 جولائی قومی انتخابات کے انعقاد کی ممکنہ تاریخ ہوسکتی ہے۔ اگر یہ انتخابات منعقد ہوں تو 2010ء کے بعد اندرون 6 سال آسٹریلیا کے تیسرے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT