آسٹریلیا میں ملائیشیا طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

ملبورن ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ایر لائنز کے ایک طیارہ نے جس میں 300 مسافرین سوار تھے، نے اطلاعات کے مطابق انجن میں معمولی آگ لگنے کا پتہ چلنے پر ملبورن ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارہ ملبورن سے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوا تھا۔ تاہم یہ اچھا ہوا کہ انجن میں آگ لگنے کا فوری پتہ چل گیا اور ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ تمام مسافریان بح

ملبورن ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ایر لائنز کے ایک طیارہ نے جس میں 300 مسافرین سوار تھے، نے اطلاعات کے مطابق انجن میں معمولی آگ لگنے کا پتہ چلنے پر ملبورن ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارہ ملبورن سے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوا تھا۔ تاہم یہ اچھا ہوا کہ انجن میں آگ لگنے کا فوری پتہ چل گیا اور ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ تمام مسافریان بحفاظت ہیں البتہ کچھ دیر کیلئے سب کے چہروں پر ہوائیاں اڑنے لگی تھیں۔ آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیوریو کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے البتہ یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ جب طیارہ کے انجن کی جانچ پڑتال کی گئی تو آگ لگنے کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ملائیشیا ایرلائنز خسارہ سے دوچار ہے اور گذشتہ سال دو طیارے حادثہ کا شکار ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT