Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں نسلی منافرت پر مبنی کارٹون کی اشاعت

آسٹریلیا میں نسلی منافرت پر مبنی کارٹون کی اشاعت

ملبورن ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ایک روزنامہ میں ایک کارٹون شائع کیا گیا ہے جس میں ایک ہندوستانی کو جو فاقہ کشی کررہا تھا، شمسی توانائی کے پینلس کھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی افراد نے اس کارٹون کی اسے نسلی منافرت پر مبنی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ یہ کارٹون ایسا معلوم ہوتا ہیکہ روپرٹ مردوخ کی ملکیت آسٹریلیائی روزنامہ میں شائع کیا گیا ہے اور پیرس ماحولیات چوٹی کانفرنس کا ردعمل ہے۔ کارٹون میں ایک ہندوستانی خاندان کو شمسی توانائی کے پینل توڑ کر کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ عام کے اچار کے ساتھ یہ پینلس کھا رہا ہے۔ ماحولیات معاہدہ ہندوستان، چین اور امریکہ کی منظوری سے ہوا ہے جبکہ کئی دن تک سخت مباحث جاری رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT