Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / آسٹریلیا میں کٹر پسندی کیخلاف اقدامات میں شدت

آسٹریلیا میں کٹر پسندی کیخلاف اقدامات میں شدت

سڈنی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی حکومت نے آج 64 ملین آسٹریلین ڈالر( 60 ملین امریکی ڈالر ) کے پیاکیج کا اعلان کیا تاکہ نوجوانوں کو کٹر پسندی کا نشانہ بننے سے روکا جاسکے اور انھیں مشرق وسطیٰ میں انتہاپسند گروپوں کے ہتھے چڑھ جانے سے بچایا جائے ۔ یہ فنڈ کی اجرائی جاسوسی کے سربراہ ڈیوڈ ایروائن کی جانب سے رواں ماہ دیئے گئے انتباہ کے

سڈنی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی حکومت نے آج 64 ملین آسٹریلین ڈالر( 60 ملین امریکی ڈالر ) کے پیاکیج کا اعلان کیا تاکہ نوجوانوں کو کٹر پسندی کا نشانہ بننے سے روکا جاسکے اور انھیں مشرق وسطیٰ میں انتہاپسند گروپوں کے ہتھے چڑھ جانے سے بچایا جائے ۔ یہ فنڈ کی اجرائی جاسوسی کے سربراہ ڈیوڈ ایروائن کی جانب سے رواں ماہ دیئے گئے انتباہ کے بعد سامنے آئی ہے جبکہ ڈیوڈ نے کہا کہ عراق اور شام میں خونریز لڑائیاں چل رہی ہیں جس میں عسکریت پسندوں کی نئی نسل ملوث ہے ۔ وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہاکہ لگ بھگ 60 آسٹریلیائی اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں جبکہ مزید 100 وطن میں اس تحریک کی تائید کیلئے سرگرم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT