Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / آسٹریلیا میں ہم جنس پرست شادی کے حق میں 61 فیصد ووٹنگ

آسٹریلیا میں ہم جنس پرست شادی کے حق میں 61 فیصد ووٹنگ

لندن، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں ہم جنس پرست شادی کے حق میں 61.6 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔ دی آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق ہم جنس پرست شادی کے معاملہ پر ملک گیر سروے کرایا گیا جس میں 79.5 فیصد لوگ شامل ہوئے تھے ۔ اس کے لئے حکومت نے آٹھ ہفتوں تک پوسٹل سروے کرایا تھا۔ اس سروے میں ایک کروڑ 27 لاکھ لوگ شامل ہوئے تھے ۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے کہا تھا کہ اگر لوگوں کی رائے ہم جنس پرست شادی کے حق میں آتی ہے تو اس سال کے آخر تک اسے قانونی منظوری دی جا سکتی ہے ۔ سروے کے نتائج آنے کے بعد مسٹر ٹرنبل نے کہاکہ لوگوں نے انصاف کے حق میں رضامندی دی ہے ۔ ہم جنس پرست شادی کے ایک اہم حامی اور کوانٹاس کے چیف ایگزیکٹیو ایلن جوائسس نے سڈنی میں جشن منا رہے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز نتیجہ ہے اور ہم سب کو اس بہت اچھے ملک پر بہت فخر ہونا چاہئے ۔ ہم جنس پرستوں کی شادی کے سخت مخالف اور سابق وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ‘نتائج کا احترام’ کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT