Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / آسٹریلیا میں 12.6 ملین ڈالرس کی منشیات ضبط

آسٹریلیا میں 12.6 ملین ڈالرس کی منشیات ضبط

سڈنی ۔25  اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلوی پولیس کو 70 کیلو گرام کوکین ضبط کرنے کیلئے ایک خفیہ اطلاع ملتی تھی جس کی مالیت 12.6 ملین امریکی ڈالرس بتائی گئی ہے۔ منشیات کی اتنی بڑی مقدار ایک کشتی سے ضبط کی گئی۔ ساؤتھ پیسیفک میں پولیس منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے مختلف سنڈیکیٹس کے خلاف کمربستہ ہوگئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں پانچ افراد بشمول ایک برطانوی اور ایک اسٹیوین شہری کو گرفتار کیا ہے اور انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا ہے۔ کوکین کی اتنی بڑی مقدار کی ضبطی کوئنس لینڈ ریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی ضبطی تصور کی جارہی ہے۔ آسٹریلوی وفاقی پولیس نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT