Friday , September 21 2018
Home / دنیا / آسٹریلیا میں 15افراد دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

آسٹریلیا میں 15افراد دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

برسبین ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا میں آج انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی میں 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔آسٹریلیائی حکام نے بتایا کہ جمعرات کو علی الصبح سڈنی اور برسبین میں مارے جانے والے ان چھاپوں میں 800سے زائد افسران نے حصہ لیا اور اس دوران ان کے پاس 25 سرچ وارنٹ بھی تھے۔ حراست میں لئے جانے والے 15 افراد میں سے ایک شخص پر سنگیں نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور اُسے آج ہی کسی وقت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ایک ایسے گروہ کا بھی پتہ لگایا ہے، جس نے شام اورعراق میں فعال دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی طرز پر کیمرے کے سامنے لوگوں کے سر قلم کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ پولیس کے مطابق ایک بندوق بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT