Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا نے افریقہ کو پانچویں ونڈے میں بھی ہرادیا

آسٹریلیا نے افریقہ کو پانچویں ونڈے میں بھی ہرادیا

سڈنی 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچواں ونڈے میچ دو وکٹس سے جیت لیا ۔ جنوبی افریقہ کیلئے ڈی کاک کی سنچری اور پیٹرسن کے چار وکٹس بھی کارکرد نہیں ہوسکے اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس میچ میں افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوانٹن ڈی کاک کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورس میں 280 رنز اسکور کئے تھے

سڈنی 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچواں ونڈے میچ دو وکٹس سے جیت لیا ۔ جنوبی افریقہ کیلئے ڈی کاک کی سنچری اور پیٹرسن کے چار وکٹس بھی کارکرد نہیں ہوسکے اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس میچ میں افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوانٹن ڈی کاک کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورس میں 280 رنز اسکور کئے تھے ۔ ہاشم آملہ 18 کے اسکور پر میکس ویل کی گیند پر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے تھے ۔ ڈی کاک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 123 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14 چوکوں کی مدد سے 107 رنز اسکور کئے ۔ انہیں پیٹر کمنس نے آوٹ کیا ۔ ویڈ نے ہی ان کا کیچ لیا ۔ روسوو نے شاندار نصف سنچری بنائی اور 51 کے اسکور پر پیٹر کمنس کی گیند پر جارج بیلی کو کیچ دے بیٹھے ۔ ڈو پلیسی کوئی خاص مظاہرہ نہیں کرسکے اور صرف دو رن بناکر کمنس کی گیند پر بیلی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ ڈیوڈ ملر کو پانچ کے اسکور پر اسمتھ نے آوٹ کیا ۔ کمسن نے ان کا کیچ لیا ۔

بہردین نے آخری وقتوں میں تیز رفتار بیٹنگ کی اور 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 63 رن بنائے ۔ فالکنر کی گیند پر اسمتھ نے ان کا کیچ لیا ۔ پارنیل 18 اور مک لارن ایک رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر کمنس نے تین وکٹس لئے ۔ فالکنر ‘ میکس ویل اور اسمتھ کو ایک ایک وکٹ ملی ۔ جواب میں آسٹریلیا کو قدرے رکاوٹ کے بعد 48 اوورس میں 275 رنوں کا نشانہ دیا گیا تھا جو اس نے 47.1 اوورس میں آٹھ وکٹس گنواتے ہوئے عبور کرلیا ۔ واٹسن نے 82 رنز بائے ۔ فنچ نے 76 اور اسمتھ نے 67 رنز بنائے ۔ وارنر 21 پر آوٹ ہوئے ۔ افریقہ کیلئے رابن پیٹرسن نے چار وکٹس حاصل کئے ۔ مورکل کو دو اور اباٹ اور پارنیل کو ایک ایک وکٹ مل سکی ۔ آسٹریلیا نے پانچ میچس کی سیریز 4 – 1 سے جیت لی ہے ۔ ڈی کاک کو مین آف دی میچ اور اسمتھ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT