Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / آسٹریلیا نے ایبولا سے متاثرہ اقوام سے ایمگریشن معطل کردیا

آسٹریلیا نے ایبولا سے متاثرہ اقوام سے ایمگریشن معطل کردیا

سڈنی ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج کہا کہ وہ ایبولا سے متاثرہ مغربی افریقی اقوام سے ایمگریشن کو معطل کررہا ہے تاکہ اس وائرس کو اپنی سرحدیں پار کرنے سے روکا جاسکے، جبکہ ایک کم عمر لڑکی جو گِنی سے آئی، اس مرض کیلئے اُس کی جانچ منفی برآمد ہوئی ہے۔ وزیر ایمگریشن اسکاٹ ماریسن نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت نے اس مرض سے متاثرہ ممالک کے لوگوں کیلئے ویزے روک دیئے ہیں۔ ایبولا نے تاحال تقریباً 5,000 جانیں لئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT