Monday , October 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا نے پہلا ٹسٹ 118 رنز سے جیت لیا

آسٹریلیا نے پہلا ٹسٹ 118 رنز سے جیت لیا

ڈربن۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹیم نے یہاں کنگس میڈ میں پہلے ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن20 منٹ کے کھیل میں22 گیندوں کی بولنگ کرنے کے بعد ہی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹسٹ 118 رنز سے جیت لیا۔اسی کے ساتھ اس نے چار میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔417 رنز کے نشانہ کا تعاقب کر رہی جنوبی افریقہ ٹیم نے دن کا آغاز کل کے نو وکٹ پر 293 رن سے کیا تھا جبکہ مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ کی ضرورت تھی۔میزبان ٹیم کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک آخری بیٹسمین کے طور پر آؤٹ ہوئے جنہیں جوش ہیزل ووڈ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔افریقی ٹیم اپنے ا سکور میں پانچ رن کا ہی اضافہ کر سکی اور92.4 اوور میں298 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کاک نے149 گیندوں کی اننگز میں11 چوکے لگا کر 83 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ اوپنر ایڈین مارکرم نے 143 رنز کی سنچری بنائی جبکہ تھیونس ڈی بروئین نے36 رن بنائے اور صرف تین کھلاڑی ہی دہرے ہندسے کو عبور کرسکے ۔مورنی مورکل تین رن پر ناٹ آؤٹ رہے ۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے75 رن پر سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے اور میچ میں جملہ 9 وکٹس حاصل کئے اور مین آف دی میچ منتخب کئے گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 61 رن پر تین وکٹ لئے ۔ آسٹریلیا کی کامیابی چوتھے دن میدان پر چائے کے وقفہ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان سخت بحث سے پھیکی پڑ گئی جس کی اب بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو جانچ کرنی پڑ رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT