آسٹریلیا نے چوتھی بار خاتون ورلڈ ٹی 20 خطاب جیتا

نارتھ ساؤنڈ ۔ 25 نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) آف اسپنر ایشلے گارڈنر (22 رن پر تین وکٹ) اور لیگ اسپنر جارجیا وئیرھیم (11 رن پر دو وکٹ) کی بدولت آسٹریلیا نے یکطرفہ فائنل میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر چوتھی بار خواتین ورلڈ ٹی 20 خطاب جیت لیا ۔مسلسل پانچویں مرتبہ فائنل میں کھیل رہے آسٹریلیا نے آف اسپنر ایشلے گارڈنر (22 رن پر تین وکٹ) اور لیگ اسپنر جارجیا وئیرھیم (11 رن پر دو وکٹ) کی بدولت انگلینڈ کو 19.4 اوور میں 105 رنز پر ڈھیر کر دیاتیز گیند باز میگان شٹ نے بھی 13 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے اسٹریلیا نے اس کے جواب میں 44 رنز تک دونوں سلامی بلے بازوں ا یلسا ھیلي (22) اور بیت موني (14) کے وکٹ گنوا دیئے تھے لیکن گارڈنر (ناٹ آؤٹ 33) اور کپتان مینگ لیننگ (ناٹ آؤٹ 28) کے درمیان تیسرے وکٹ کی 62 رن کی شراکت کی بدولت 15.1 اوور میں ہی ٹیم نے دو وکٹ پر 106 رن بنا کر آسان جیت درج کی۔گارڈنر کو ان آل راؤنڈر کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز aیلسا کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا۔ ایلسا نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 225 رنز بنانے کے علاوہ چار اسٹمپنگ اور چار کیچ سے آٹھ شکار بھی کئے ۔ ٹورنامنٹ میں ان سے زیادہ شکار صرف ہندستان کی تانیہ بھاٹیہ ہی کر سکی جنہوں نے دو کیچ اور نوا سٹمپنگ سے 11 شکار کئے ۔آسٹریلیا کو کبھی کسی خاتون ورلڈ کرکٹ چمپئن شپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے اور یہاں بھی یہ ریکارڈ برقرار رہا ہے ۔ انگلینڈ کو اس سلسلے کو توڑنے کے لئے اب کم از کم 2020 میں ہونے والی اگلی عالمی چمپئن شپ کا انتظار کرنا پڑے گا۔سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیل گیا یہ فائنل 2014 میں بنگلہ دیش کے میر پور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 فائنل کی بڑی حد تک تکرار رہا۔ میر پور میں بھی انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 105 رن ہی بنا سکی تھی اور اس وقت بھی آسٹریلیا نے 15.1اوور میں چار وکٹ پر 106 رن بنا کر جیت درج کی تھی۔اس سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے اوپنر ڈینیل وائٹ (43) اور کپتان ھیتھر نائٹ (25) ہی آسٹریلیا کے گیند بازوں کا ٹک کر سامنا کر سکیں ڈینیل اور ھیتھر کے علاوہ انگلینڈ کی اور کوئی بلے باز ڈبل پوائنٹس تک نہیں پہنچ پائی جس سے انگلینڈ کا دوسری بار ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ انگلینڈ نے 2009 میں اپنی سرزمین پر ہوئے پہلے خواتین ورلڈ ٹی 20 کا خطاب فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر جیتا تھا۔واضح رہے کہ یہ آسٹریلوی خواتین کا مسلسل 5واں ٹی ٹوئنٹی فائنل ہے جس میں سے وہ 4 میں کامیاب ہوئیں اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔2 سال قبل ہندستان میں ہونے والے خاتون ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT