Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا ٹور کیلئے انڈین اسکواڈ کا ہفتہ کو انتخاب

آسٹریلیا ٹور کیلئے انڈین اسکواڈ کا ہفتہ کو انتخاب

ممبئی ، 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دورۂ آسٹریلیا کیلئے جہاں ہندوستان ونڈے انٹرنیشنل اور ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنلس کھیلے گا ، ہندوستانی اسکواڈ ہفتہ کو دہلی میں منتخب کیا جائے گا ۔ یہ میچز جنوری 2016 ء کیلئے مقرر کئے گئے ہیں ۔ کرکٹ بورڈ کے ذریعہ نے آج یہاں کہا کہ آسٹریلیا کیلئے اسکواڈ سندیپ پاٹل زیرقیادت سلیکشن کمیٹی 19 ڈسمبر کو دہلی میں منتخب کرے گی ۔ یہ ٹور پانچ او ڈی آئیز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے جو 12 اور 31 جنوری کے درمیان پرتھ ، برسبین ، ملبورن ، کینبرا ، سڈنی (او ڈی آئیز ) ، اڈیلیڈ ، ملبورن اور سڈنی ( ٹی ٹوئنٹی میچز) کھیلے جائیں گے ۔ ایم ایس دھونی کو توقع ہے کہ اسکواڈ کے کیپٹن کی حیثیت سے برقرار رکھا جائے گا حالانکہ ہندوستان کو حال ہی میں دورہ کنندہ جنوبی افریقی ٹیم نے او ڈی آئیز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز دونوں میں شکست دی تھی ۔ انڈین اسکواڈ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کیلئے 6 جنوری کو روانہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT