Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کامیابی کے قریب، سیریز پر گرفت مضبوط، انگلینڈ 4 وکٹوں پر 93رنز

آسٹریلیا کامیابی کے قریب، سیریز پر گرفت مضبوط، انگلینڈ 4 وکٹوں پر 93رنز

سڈنی۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، میچ پر آسٹریلیا نے گرفت مظبوط کرلی ہے،چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے صرف93رنز پر4وکٹیں گنوادیں،اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے اْسے مزید210رنز کی ضرورت ہے جبکہ 6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 649رنز 7کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد اْسے انگلینڈ پر 303رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔انگلش ٹیم کی دوسری اننگز کا آغازبھی تباہ کن انداز میں ہوا، اسٹون مین بغیر کھاتہ کھولے مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،جبکہ کک صرف 10رنز پر لایون کی گیند پر کلین بولڈہوئے۔وکٹیں گرنے کا سلسلہ مزید آگے بڑھا اورؤنس 18جبکہ ملان 5 رنز پرپویلین لو ٹ گئے۔چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر93رنز بنالئے تھے، جو روٹ 42اور بیرسٹو 17رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔آسٹریلیا کی طرف سے لایون نے دو جبکہ مچل اسٹارک اور کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں صبح مارش برادرس شان اور مشیل کی سنچریوں سے 193 اوور میں سات وکٹ پر 649 رن کا بڑا اسکور بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی ۔ اپنی دوسری اننگز کے لئے اتری انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے چہروں پر دباؤ صاف نظر آرہا تھا اور اس کے اوپنر الیسٹر کک (10) اور مارک اسٹون مین (صفر) پانچ رن کا اضافہ کرکے شروع کے چھ اووروں میں ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ جیمس ونس (18) اور ڈیوڈ ملان (پانچ) دن کے فائنل سیشن میں آؤٹ ہوگئے اور 68 رن کے اسکور پر ٹیم نے اپنے چار بیٹسمین و کھودیئے ۔پانچ میچوں کی ایشیز میں 0۔3 سے پہلے ہی پچھڑکر انگلینڈ بیٹسمین اپنی ٹرافی گنوا چکی ہے ۔ بیٹسمنوں سے مدد نہ ملنے پر کپتان روٹ نے ایک سرا سنبھالتے ہوئے اپنی زخمی انگلی سے ہی ناٹ آؤٹ 42 رن بنائے نیز بیرسٹو نے جم کر ان کا ساتھ 25 رنز کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی اور اب آخری ایشیز میچ کے آخری دن وہ ہار سے بچنے کے لئے کسی کرشمے کی ہی امید کرسکتے ہیں۔اس سے پہلے صبح آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کل کے چار وکٹ پر 479 رن سے آگے کیا۔ اس وقت شان 98 رنز اور مشل 63 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔ اپنی ٹیم کی مضبوط پوزیشن میں دونوں بھائیوں نے خود اعتمادی کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی اپنی سنچریاں پوری کیں۔ اسی کے ساتھ مارش بھائیوں نے ایشیز کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں بھائیوں کی جوڑی کے طور پر سنچری بنانے کی کامیابی حاصل کرنے والی فہرست میں جگہ بنالی۔

TOPPOPULARRECENT