Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش بھی خطرہ میں

آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش بھی خطرہ میں

 

سڈنی ۔12جولائی (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے متعدد کرکٹرز معاہدہ ختم ہونے کے بعد بے روزگا ر ہو گئے ہیں لیکن ان کی جیب خالی نہیں ہے۔ فنڈز فراہم کرنیوالے مختلف ذرائع مشکل وقت گزارنے میں مدد کررہے ہیں۔ ترجمان کے بموجب اسوسی ایشن بے روزگار کھلاڑیوں کی مدد کرنے کیلئے ملٹی ملین ڈالر لائن آف کریڈٹ کے عمل کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آسٹریلیائی کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان سرمائے میں کھلاڑیوں کو ملنے والے حصے کے برخلاف کھلاڑیوں کو صرف معاوضے میں اضافے کے فیصلے پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے،جس کے بعد 230 کے قریب کھلاڑی بے روزگار ہوگئے ہیں۔فی الحال آسٹریلیائی خواتین کرکٹرز اس وقت انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں ایکشن میں ہیں۔ خواتین کرکٹرز ،کرکٹ آسٹریلیا کیساتھ معاہدے کیلئے بات کی تھی اگر ورلڈ کپ ختم ہوجانے کے بعد بھی تنازعہ حل نہیں ہوا تو ان کا بھی معاہدہ ختم ہو جائے گا ۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے تنخواہ تنازعہ کا پہلا اثر12 جولائی کو شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ پر پڑا جس کاآسٹریلیا اے نے بائیکاٹ کر دیا۔ آسٹریلیا کا آئندہ ماہ دورہ بنگلہ دیش مقرر ہے لیکن سیریز کا انحصار بورڈ اور کرکٹرز اسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ پرہے ۔

متھالی سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی
برسٹل۔12جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹس ویمن بن گئی ہیں جیسا کہ انہوں نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف69 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران انہوں نے ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا انگلش کھلاڑی چارلوٹ ایڈورڈس کاریکارڈ توڑدیا۔چارلوٹ نے 191 مقابلوں میں 38.16 اوسط سے 5992 رنز بنائے ہیں جبکہ متھالی راج نے 183 مقابلوں میں 6028 رنز اسکور کرلیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT