Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کو ہوم سیریز میں شکست دینا مشکل : واٹسن

آسٹریلیا کو ہوم سیریز میں شکست دینا مشکل : واٹسن

ممبئی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ برس ہندوستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیائی ٹیم کو ٹسٹ سیریز میں 4-0 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی لیکن رواں برس اب جبکہ ہندوستان کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، تو اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیم کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا کہ آسٹریلیا کو اب ہوم سیریز میں شکست دینا انتہائی مشکل ہے کیونکہ اس نے انگلی

ممبئی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ برس ہندوستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیائی ٹیم کو ٹسٹ سیریز میں 4-0 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی لیکن رواں برس اب جبکہ ہندوستان کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، تو اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیم کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا کہ آسٹریلیا کو اب ہوم سیریز میں شکست دینا انتہائی مشکل ہے کیونکہ اس نے انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں 5-0 اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے۔ راجستھان رائلس کے کپتان واٹسن نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو ای میل کے ذریعہ روانہ کردہ اپنے انٹرویو میں کہا کہ فی الحال آسٹریلیائی ٹیم بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے

جس نے جنوبی افریقہ کو اسی کی سرزمین پر ٹسٹ سیریز میں شکست دی ہے جو آسٹریلیائی ٹیم کا ایک غیرمعمولی کارنامہ ہے۔ واٹسن کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیائی ٹیم اور موجودہ آسٹریلیائی ٹیم میں فی الحال زمین آسمان کا فرق ہے۔ واٹسن نے کہا ہے کہ جس طرح آسٹریلیائی ٹیم کو ہندوستان میں یہاں کی وکٹوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وہی مشکلات ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا میں درپیش ہوں گی اورہندوستانی ٹیم کو ٹسٹ کرکٹ میں اُچھال اور رفتار والی وکٹوں پر بہتر مظاہرہ کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑے گی۔ واٹسن کے بموجب میچل جانسن جوکہ فی الحال غیرمعمولی فام میں ہیں، ان کے خلاف ہندوستانی بیٹسمنوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT