Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کیخلاف ونڈے سیریز ، پاکستانی ٹیم میں حفیظ شامل

آسٹریلیا کیخلاف ونڈے سیریز ، پاکستانی ٹیم میں حفیظ شامل

آئی سی سی نے آل راؤنڈر کے بولنگ ایکشن کو منظوری دیدی
کراچی ۔ /8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو منظوری دیدی جس کے ساتھ ہی پاکستان نے اپنے اس تجربہ کار آل راؤنڈر کو آسٹریلیا میں پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کیلئے طلب کرلیا ۔ برسبین میں نومبر کے دوران آئی سی سی کی جانب سے حفیظ کے بولنگ ایکشن کی جانچ اور منظوری کے بعد پاکستانی قومی ٹیم کے لئے یہ ان کا پہلا انتخاب ہے ۔ وہ اندرون ملک کرکٹ میں بولنگ کا پہلے ہی آغاز کرچکے تھے ۔ حفیظ نے آسٹریلیا کو روانگی کے موقع پر پی ٹی آئی سے کہا کہ ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی اس سیریز میں وہ بہترین کھیل کے مظاہرہ کے ساتھ پاکستان کو چند کامیابیوں کے حصول میں مدد پہونچانا چاہتے ہیں ۔ حفیظ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’میرے لئے یہ ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ میں ایک ماہ قبل ہی گھریلو کرکٹ میں بولنگ کے لئے واپس ہوا ہوں ۔ دیڑھ سال قبل میںنے کسی بین الاقوامی میچ میں بولنگ کی تھی ‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں خود کو ایک ایسا بیٹسمین سمجھتا ہوں جو بولنگ بھی کرسکتا ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ مجھے کس میچ کیلئے منتخب کیا جاتا ہے کو ٹیم میری بولنگ پر بھی انحصار کرے گی اور میں کسی دباؤ سے نمٹ سکتا ہوں ‘‘ حفیظ جو تمام تین فورمیٹس میں پاکستان کے لئے 277 وکٹس حاصل کرچکے ہیں اگست میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ونڈے انٹرنیشنل میں اپنی آخری شمولیت کے بعد قومی سلیکٹرس کے لئے زیادہ پسندیدہ نہیں رہے تھے ۔ آئی سی سی نے اس پاکستانی آل راؤنڈر پر جون میں 12 ماہ کی پابندی عائد کی تھی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کو بولنگ پر روک لگادی گئی تھی جب سری لنکا کے خلاف ان کے بولنگ ایکشن کے بارے میں شکایت کی گئی تھی ۔ بعد ازاں وہ بولنگ ٹسٹ میں ناکام بھی ہوچگئے تھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیم انتظامیہ نے حفیظ کی تاخیر سے شمولیت کی خواہش کی تھی اور قومی سلیکٹرس نے اس درخواست سے اتفاق کرلیا تھا ۔ ٹسٹ سیریز میں پاکستان کا وہائٹ واش ہوچکا ہے اور پہلا ونڈے انٹرنیشنل میچ /13 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT