Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / آسٹریلیا کیخلاف ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی کامیابی

آسٹریلیا کیخلاف ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی کامیابی

تیسرے ونڈے سے انٹرنیشنل میں دلاسہ بخش کامیابی، متالی راج کی جارحانہ بیٹنگ
ہوبارٹ۔ 7 فروری (پی ٹی آئی) ہندوستانی ویمنس کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے تیز رفتار 89 رنز بناتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ونڈے انٹرنیشنل تیسرے اور فائنل میچ میں اپنی ٹیم کو 5 وکٹس سے کامیابی دلاکر وہائیٹ واش سے بچالیا۔ ہندوستانی ٹیم کو پہلے دو میچوں میں شکست ہوگئی تھی لیکن فائنل میں ایک دلاسہ دینے والی کامیابی کے ساتھ اس نے خوشگوار انداز میں اپنے دورہ مکمل کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن ابتداء میں اس کے دو اہم کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ بعدازاں ایلس پیری (50) اور الیکس بلیک ویل (60) کی نصف سنچری کی مدد سے میزبان ٹیم 50 اوورس میں 7 وکٹس کے نقصان سے 231 رنز بناسکی۔ بالخصوص الیکس بلیک ویل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 64 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 60 رنز بنائیں جس سے ان کی ٹیم کا موقف کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ہندوستانی بولر شکھا پانڈے کو 10 اوورس میں 50 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کیں۔ راجیشوری گائیکواڑ کو 41 رنز کے عوض 2 وکٹس حاصل ہوئے۔ ہندوستانی ٹیم نے طاقتور انداز میں جوابی اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنر سمرتی منڈھانا 52 گیندوں میں 55 رنز بناتے ہوئے ٹیم کا موقف مستحکم کیا۔ منڈھانا اور مقامی کی ساجھیداری میں 58 رنز بنائے گئے۔ متالی 112 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 89 بنائیں۔ بعدازاں ہرمن پریت کور (22) اور پونم راوت (24 ناٹ آؤٹ) نے اپنی ٹیم کو 47 اوورس میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ونڈے انٹرنیشنل سے قبل ہندوستانی ویمنس ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ایک کے مقابلے 2 سے شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT